الجھاؤ

احساس:

اگر الجھن کی کیفیات ہوں تو آپ:

  1. متزلزل روئیے کا شکار ہو سکتے ہیں
  2. اپنی بات رد کریں گے، گفتگو اور عمل میں تضاد ہوگا جیسے
    ٭   کہنا کچھ اور کرنا کچھ اور
    ٭    مختلف اوقات میں متضاد باتیں اور مختلف تناظر میں کرنا
    ٭    ایسی باتیں کرنا اور ایسے کام کرنا جو آپ کے اعتقاد کے خلاف ہوں
  3. اس مرکز کو کھودینے کی کیفیت جہاں سے فیصلے آسانی سے کئے جاسکتے ہوں

i19

اپنی دیکھ بھال کی مشقیں:

الجھاؤ کو خود پر غالب آنے اور تناؤ پیداکرنے سے بچنے کے لئے یہ کوششیں کی جاسکتی ہیں:

  1. غور و فکر کے لئے وقت اور گنجائش نکالئے تاکہ احساسات اور متضاد عقائد شعوری کیفیت میں ضم ہو جائیں۔
  2. دونوں قسم کے احساسات کے لئے جن سے آپ گزر رہے ہیں، جگہ پیدا کیجئے، دونوں کو بھرپور طور سے محسوس کیجئے اور کسی ایک کو بھی رد نہ کیجئے۔
  3. اگر خوف یا شک پیدا ہو تو اسے بھی جگہ دیجئے، وہ خود ہی خیالی پریشانی کی طرح دور ہوجائے گا یا بتائے گا کہ آپ کے لئے سب سے اہم بات کیا ہے۔
  4. کسی صورتحال میں کیا چیز زیادہ اہم ہے اسے ترجیح دیجئے اس کے لئے چیزوں کی ترتیب کو سمجھئے: فوری کیا چیز ہے، کیا اہم ہے اور کیاثانوی ہے۔ اول کو اولیت دیجئے۔