جزبات کا سامنا کرنا

جذبات کیا ہیں؟

جذبات وہ سنسنی ہے جس کا اعصابی نظام کے حرکت میں آنے سے قریبی تعلق ہے۔ وہ حقیقی اور خیالی دونوں قسم کے تجربات سے منسلک ہوتے ہیں اور عموما خیالات اور عقائد کے رد عمل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ جذبات حسیاتی تجربات (سننا، دیکھنا، سونگھنا، چھونا، چکھنا) سے مختلف ہوتے ہیں لیکن وہ خوشی اور ناخوشی سے قریبی تعلق کی وجہ سے حسیاتی تجربوں، ادراک، یادداشت اور توجہ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
جذبات ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں کیونکہ وہ ہمارے عمل کے اہم محرک اور بیشتر خیالات اور رویوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ہم جس انداز میں جذبات سے گزرتے ہیں وہ فطرت اورپرورش کا مجموعہ ہوتے ہیں۔ جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو ہمارا ایک مخصوص مزاج ہوتا ہے، سماجی ماحول ہمارے تجربات اور جذبات کے اظہار کے طریقوں پر زبردست اثر ڈالتا ہے۔ مثال کے طور پر کچھ بچے پیدائشی طور پر دوسروں سے زیادہ ڈرپوک ہوتے ہیں اور کچھ کو جلد ہنسی کا دورہ پڑجاتا ہے۔مناسب جذباتی ردعمل کیا ہے اس کا انحصارماحول اور اس ثقافت پر ہوتا ہے جس میں ہم زندگی گزار رہے ہوں۔مثال کے طور پر کچھ ثقافتوں میں جنازے میں نوحے اور سینہ پیٹنا برا سمجھا جاتا ہے تو دوسری ثقافتوں میں اسے غم کا فطری اظہارمانا جاتا ہے۔
اہم ترین بات یہ ہے کہ جذبات ہمارے ماحول اور حیات کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں بنیاد کا کام دیتے ہیں۔ان کا کام یہ تشریح ہے کہ ہم کون ہیں، کیا کرتے ہیں، دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں اور ہم کن طریقوں سے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں،۔ لہذا جذبات سے گریز کرنے کی بجائے آئیے انہیں اپنایا جائے اور ان کے بارے میں مزید جانا جائے۔
جیسا ہم نے جذباتی صحت سیکشن میں بیان کیا، کچھ جذبات خوشگور ہوتے ہیں اور کچھ ناخوشگوار۔ اس سے قطع نظر کہ کوئی جذبہ خوشگوار ہے یا ناخوشگواریہ نارمل اور اہم ہے کہ ہم میں مختلف قسم کے جذبات محسوس کرنے کی گنجائش ہو۔ کبھی کبھی یہ ہمارے لئے مشکل معلوم ہوگا کہ ہم کچھ خاص جذباتی کیفیتوں سے نمٹ سکیں خاص طور پر ناخوشگوار قسم کی۔ ہم نے نیچے چند عا م جذباتی کیفیتیں درج کی ہیں جو اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کرتے ہیں، بتایا ہے کہ وہ ہم پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں اور وہ حکمت عملی جو ان سے نمٹنے کے لئے ہم استعمال کرسکتے ہیں۔

اداسی

الجھاؤ

پریشانی

غصہ

خوشی