ذہنی بیماری

ہم سب کو زندگی میں صدمے یا کسی اور وجہ سے ٹینشن کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ عام طور پر ہم ٹینشن سے نمٹ کر اس پر قابو پالیتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی کسی صدمے سے جو ہم پر گزررہا ہو ، نمٹنا بہت مشکل ہوتا ہے اور ہم زیادہ عرصے تک ٹینشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ بات بہت عام ہے کہ بہت زیادہ ٹینشن سے کئی جسمانی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں جیسے دل کی بیماریاں، فالج، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر یا ئیِپر ٹینشن۔ اسی طرح اس سے ذہنی بیماریاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

جیسا کہ صحت مند ذہن سیکشن میں بتایا گیا ہے ہمارے تجربات سے ہمارا دماغ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ ٹینشن بہت عرصے تک رہے تو دماغ میں تبدیلی پیدا ہوکے اسے ذہنی بیماری کی طرف لے جاتی ہے۔ کچھ افراد ممکن ہے اپنی جینیاتی بناوٹ کے سبب ذہنی بیماری کا شکار جلد ہوجائیں۔ لیکن چونکہ ہم سب کو ہی زندگی میں ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہم سب میں ہی ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

ذہنی بیماری مختلف لوگوں میں مختلف طریقے سےظاہر ہوتی ہے۔ ان میں جو علامات ظاہر ہوتی ہیں اس کے حساب سے ان کی تشخیص کی جاتی ہے۔ علامات میں تبدیلی کی وجہ سےتشخیص بدل بھی جاتی ہے ۔ لیکن تشخیص کچھ بھی ہو چند علامتیں ہر اس شخص میں نظر آتی ہیں جو ذہنی صحت کے مسئلے کا شکار ہو

جذبات پر مشکل سے قابو، بہت اداسی یا غصے کےمظاہرے –
کام پر یا اسکول میں کارکردگی میں خرابی –
تعلقات میں خرابی –
جسمانی صحت کا خراب ہوجانا –

اگر یہ علامتیں آپ میں یا کسی جاننے والے میں نظر آئیں تو ہوسکتا ہے وہ ذہنی صحت کے کسی مسئلے کا شکار ہوں اور انہیں مدد کی ضرورت ہو۔ اس کے علاج کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ” ذہنی بیماری سے نمٹنا ”سیکشن دیکھئے۔ ذہنی بیماری کے شکار افراد کو سہارا دینے کے لئے ” بیماروں کی دیکھ بھال ” سیکشن دیکھئے۔

اگر آپ انٹرنیٹ پر یا سائیکیا ٹری مینولز میں ذہنی بیماریوں کی فہرست تلاش کریں تو ایسی درجنوں بیماریوں کی تشخیص ملے گی۔ اس میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ہم ذہنی بیماریوں کے چند عام مسئلوں کے بارے میں بات کریں گے۔ مزید جننے کے لئے نیچے دیا کوئی آپشن منتخب کیجئے۔