تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

تسکین کے بارے میں

تسکین (یعنی سکون و آرام) ہیلتھ انی شئیٹو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں آگاہی، تعلیم، اظہار رائے اور وکالت کے ذریعے ذہنی صحت اور تندرستی کے حوالے سے لوگوں کے رویوں اور طرز عمل کو تبدیل کرنا ہے۔ ہمارا مقصد, پاکستان میں ذہنی صحت کو فروغ دینا اور ذہنی بیماری سے بچاؤ ہے جو ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پھیلا کر، ذہنی صحت کےعلاج کی خدمات فراہم کرکے اور پاکستان میں ذہنی صحت پالیسی میں تبدیلی کی حمایت کرکے پورا کیاجائے گا۔

ہم کیا کرتے ہیں

ویلنس ڈیپارٹمنٹ

پاکستان میں محروم کمیونٹیزکو ذہنی صحت کی سستی اور میسر خدمات کونت نئے طریقوں کے ذریعے فراہم کرنا

پبلک اوئرنس ڈیپارٹمنٹ

لوگوں کو ذہنی صحت کےبارے میں آگاہ کرنا اور ذہنی صحت سے جڑے تعصب کو دور کرنا جوکہ سوشل میڈیا، عوامی میڈیا اور کمیونٹی کی بنیاد پرہونےوالی تشہیری مہم کے ذریعے کیاجائے گا

ایڈوکسی ڈیپارٹمنٹ

پاکستان میں ذہنی صحت کے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے ،ذہنی صحت کی وکالتی یاحمایتی مہم شروع کرنا اور پالیسی بنانے والوں کوشریک کرکےذہنی صحت پالیسی میں تبدیلی لانا

کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ

ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرکے اسکولوں، اداروں ، اور کمیونٹی سینٹرز کے افراد کی ذہنی صحت بحال رکھنا اور بااختیار اور خودمختار کمیونٹی کی تعمیر کرنا

ہم کون ہیں ؟

ہمارے پارٹنر

ہمارے اسپانسر