کیا طرززندگی میں تبدیلی سے ذہنی بیماری سے چھٹکارا ہوسکتا ہے؟ وہ کون سے پہلوہیں جن میں تبدیلی سے مدد مل سکتی ہے؟
مینٹل ہیلتھ سروسز اور پیشہ ورانہ مدد سے بحالی میں مدد تو ملتی ہے ، متاثر شخص زندگی گزارنے کے ڈھنگ میں کچھ تبدیلیاں پیدا کرکے اپنی ذہنی بیماری کی علامتوں پر قابو پاسکتے ہیں اور اپنی بحالی میں ان کو مدد مل سکتی ہے۔
غذا: ہمارے مزاج پر ہمارے کھانے پینے کا زبردست اثر پڑتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ غذا متواز ن ہو جس میں تمام ضروری غذائی گروپ شامل ہوںاور وہ مقررہ وقت پر اور مناسب مقدار میں کھائی جاجائے۔
معمول : اپنے سونے/ جاگنے کے اوقات کا معمول بنانا ضروری ہے۔اگر ہمیں کافی نیند نہ ملے ، دیر سے سوئیں اور اگلے دن دیر سے اٹھیں، یا بہت زیادہ سونے کی عادت ہو ، اس سے ذہنی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔نیند کی حفظان صحت کی مشق کرتے رہنا بحالی کے لئے بہت اہم ہوتا ہے۔
مسلسل حرکت میں رہیں:متاثرہ لوگوں کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں بحالی کے لئے کام سےچھٹی لینا ضروری ہے۔کسی بھی تنا ؤوالی صورتحال سے نکلنےکے لئے چھٹی لینا فائدہ تو پہنچاسکتا ہے لیکن کسی نہ کسی کام میں مصروف رہنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ورنہ ذہنی صحت کے ساتھ موجود منفی خیالات ہمارے ذہن کو اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں اور بحالی کے سفر پر منفی اثر پڑتا ہے۔ زیادہ عمر کے لوگوں کےزیادہ عرصے تک حرکت میں نہ رہنے سے کی وجہ سے بھی ذہنی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
تعلقات کو بہتر بنانا اور قائم رکھنا: تعلقات اس لئے بہت اہم ہیں کہ ان سے ہمیں سماجی تعاون ملتا ہے جس کی ہمیں سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ان قابل اعتماد لوگوں کے قریب ہونے سے جن کا ہم پر اچھا اثر ہوتا ہو ، بحالی میں واقعی مدد ملتی ہے۔ اسی لئےان تعلقات کو صحیح کرلینا ضروری ہے جو ذہنی بیماری کے ابتدائی دنوں میں بگڑ گئے ہوں۔
نقصان دینے والی عادتوں کو درست کرنا:بیماری کے دنوں میں اگر ہم نے کسی بری عادت کو اپنا لیا ہو جس سے بیماری کی شدت کم لگے، جیسے کہ منشیات کی لت یا دوسروں کو تکلیف دینے کی عادت تو ان سے چھٹکارا بھی ضروری ہے۔ اگر یہ عادتیں ختم نہ ہوئیں تو بیماری کے دوبارا پلٹنے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔
نمٹنے کی صحت مند عادتیں: ذہنی بیماری سے بحالی کا ایک بہترین طریقہ ٹینشن سے نمٹنے کی قوت مضبوط کرنا ہے جو نمٹنے کا طریقہ اپنانے سے ہوتاہے۔ نمٹنے کی مختلف صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کے لئے ” ٹینشن سے نمٹنا” سیکشن دیکھئے ۔