تخلیقی صلاحیت کا اظہار

تخلیقی  صلاحیت کے اظہار سے ٹینشن میں آرام کیسے ملتا ہے؟ تخلیقی  صلاحیت کے اظہارکی مختلف  شکلیں کون سی ہیں؟

ایک سب سے زیادہ مقبول طریقہ   جسے لوگوں نے ٹینشن سےنمٹنے کے لئے اختیار کیا اور اب بھی کررہے ہیں  وہ تخلیقی ذریعہ ہے۔ یہ موسیقی ، شاعری، پینٹنگ، رقص، مجسمے بنانا یا  دوسراکوئی  مشغلہ ہوسکتا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ فن کے کچھ شاہکار ان لوگوں نے تخلیق کئے ہیں جو ذہنی  مسئلوں کا شکار تھے۔ان میں  سعادت حسن منٹواوراردو کے سب سے بڑے شاعرمرزا غالب کی مثال ہے  جن کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں ذہنی بیماری تھی۔

اپنی ٹینشن کو تخلیق کے ذریعے ظاہر کرنانہ صرف  ایک صحت مند  طریقہ استعمال کرنا ہے بلکہ  یہ ایک مخصوص وقت پر ہماری ذہنی  حالت کی تصویر بھی کھینچ کے رکھ دیتا ہے۔ جب آئندہ ٹینشن پھر طاری ہو تو ان تصویروں  کا دیکھنا  بڑااچھا اثر پیدا کرتا ہے کہ  اتنی تکلیف میں بھی ہم نے ایسا حسین نمونہ بنا ڈالا، اس سے ہم میں امید پیدا ہوتی اور خوداعتمادی بڑھتی ہے۔

یہ نوٹ کرنا بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ  ٹینشن سے نمٹنے کے لئے تخلیقی صلاحیت استعمال کریں تو اس کے لئے باقاعدہ مشق کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا دومہینے میں ایک بار گٹار بجالینا یا ایک نظم لکھ ڈالنا  وہ اثر پیدا نہیں کرے گا جو اس فن کی باقاعدہ مشق سے ہوگا۔ تخلیقی صلاحیت کے اظہار کا طریقہ تلاش کرنے میں ممکن ہے وقت لگ جائےاور یہ بھی عام بات ہے کہ مختلف ذریعے استعمال کرنے کے بعد اپنے لئے ایک مناسب طریقہ پسند آئے۔

!تو پھر انتظار کس بات کا ہے؟ آپ نے کون سے تخلیقی ذریعے کو  پسند کیا ہے؟  اسے اپنالیجئے اور مشق شروع کردیجئے