تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

دیکھ بھال کرنے والے بچے

کیا آپ اپنے والدین  یا سرپرستوں میں سے کسی ایک کی دیکھ بھال ایک بچے کی حیثیت سے کررہے ہیں؟اپنے کسی پیارے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے آپ خود اپنا خیال کس طرح رکھا کریں؟

ذہنی بیماروں کی دیکھ بھال کرنا ایک مشکل کام ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ خود ایک بچےہوں  اور والد یا والدہ کی دیکھ بھال کررہے ہوں۔ کئی باتیں ایسی ہیں جن سے والدین کی ذہنی بیماری آپ کو متاثر کر سکتی ہے۔

گھر کا بکھرا ہوا نظام  ایک بچے کو اپنے کام/ پڑھنے لکھنے پر توجہ نہیں دینے دیتااور اس کی ملازمت/ تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔۔ والدین میں سے کئی جو بیمار ہو ضروری نہیں کہ ہر وقت اپنے احساسات اور روئیے پر قابو رکھ سکے۔ اس وجہ سے وہ آپ سے نامناسب  رویہ رکھ سکتے ہیں جس سے آپ خوفزدہ  یا پریشان ہوسکتے ہیں۔کچھ والدین بیماری کی وجہ سے کام نہیں کرسکتے تو آپ پر بہت ذمے داری آسکتی ہے  خاص طور پر اگر آپ ہی کو گھر چلانے کے لئے کمانا پڑجائے۔ والدین کی خدمت کے لئے وقت دینے سے آپ کی اپنی سماجی ضروریات نظر انداز ہوجاتی ہیں جس سے دوستی کرنا اور اسے نباہنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس طرح آخر میں  ان تمام  چیزوں سے ہماری صحت پر خراب اثر پڑنے لگتا ہے۔

:اپنے والدین کی دیکھ بھال کے دوران اپنا خیال رکھنے کے لئے نیچے دئیے گئے چند قدم اٹھا ئے جاسکتے ہیں

نمبر1. اپنی دیکھ بھال کی مشق سب سے اہم قدم ہے کیونکہ اگر آپ نے اپنا خیال نہ رکھا تو آپ ان کی دیکھ بھال بھی نہیں کر سکیں گے۔مزید معلومات کے لئے ”دیکھ بھال کرنے والے کی اپنی دیکھ بھال ” سیکشن دیکھئے۔

نمبر2. اپنے والدین کے موڈ میں تبدیلیوں کے لئے خود کو الزام نہ دیجئے۔ یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ اپنے والدین کے روئیے کے ذمے دار آپ نہیں ہیں۔

نمبر3. اگر آپ کے اسکول/ ملازمت کی کارکردگی پر گھر کے ماحول کی وجہ سےخراب اثر پڑ رہا ہےتو اپنے بااعتماد / ٹیچر یا ساتھی کو اس بارے میں بتائیے۔

نمبر4. دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے اور تفریحی سرگرمیوں کے لئے وقت نکالئے۔ آپ گھر سے تھوڑی دیر باہر رہیں  تو آپ کے والدین میں  بیماری کے دوران بے چینی، غصہ یا اداسی پیدا ہو سکتی ہےاور ہوسکتا ہے کہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے یا کسی تفریح میں حصہ لینے سے آپ کو شرمندگی کا احساس ہونے لگے۔ لیکن  یہ سرگرمیاں آپ کے اپنے استحکام کے لئے ضروری ہیں  اسی لئے اہمیت رکھتی ہیں۔

 اپنے والدین کی مدد کے بارے میں مزید معلومات کے لئے  ”ذہنی بیماری کا شکار افراد  کی مدد ”سیکشن دیکھئے۔