تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

ذہنی بیماری پر قابورکھنا

موجودہ دور میں  ذہنی بیماریوں  کے لئے  علاج کے مختلف   طریقے موجود ہیں جو الگ الگ افراد کے لئے فائدہ مند ہوسکتے ہیں ۔پیشہ ورانہ مدد چار  اقسام کی ہیں: دواؤں  کے استعمال سے، بات چیت سے علاج، ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں علاج اور آلٹرنیٹوتھیریپی ۔

دوائیں[سائیکوفارماکولوجی] سائیکیاٹرسٹس تجویز کرتے ہیں جب کہ بات چیت سے علاج[سائیکوتھیریپی] دوسرے سائیکوتھیریپسٹس[سائیکولوجسٹس اور کاونسلرز] کرتے ہیں۔

ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے تحت  مریضوں کو ذہنی صحت کے خصوصی مراکز میں داخل کیا جاتا ہے جہاں وہ سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں جو عام  سینٹرز میں   نہیں ہوتیں۔ بحالی کے مراکز کو)پاگل خانے) اسائلم کے ساتھ نہیں ملانا چاہئیے۔پاگل خانے  جیل کی طرح ہوتے ہیں اور ان کا مقصد  بیمار کا علاج نہیں بلکہ اس کو معاشرے سے الگ تھلگ رکھنا ہوتا ہے ۔ اس کے برعکس ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں ایسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے جو بیماروں کی مدد کرے۔یہ مرکز ان بیماروں کے لئے بہت  فائدہ مند ہوتے ہیں  جن کی گھر میں کوئی مدد نہیں ہوپاتی ۔ جن کی بحالی کے لئے ماحول میں  تبدیلی  لازمی  ہوتی ہے جیسے وہ لوگ جو منشیات کے عادی ہوں  یا وہ جنہیں اپنی  فعالیت اور ملنے جلنے کی خوبیوں  کو بحال کرنا ہو۔

اوپر دئیے گئے علاج کے طریقوں کے علاوہآلٹرنیٹوتھیریپیبھی ذہنی بیماروں  کے لئے بےحد مددگار  ثابت ہوتی  ہے جیسے کہ

  • رٹ کے ذریعے علاج یہ  ذہنی مسائل کا شکار  افراد کو تخلیقیذریعےسے مدد دیتے ہیں  جیسےناخوشگوار احساسات   سے نمٹنےکے لئے   ، خود آگہی پیدا کرنے میں ،اینگزائٹی کو دور کرنے کے لئےاور  عزتِ نفس بڑھانے میں  آرٹ کام آسکتا ہے۔
  • رقص/ حرکت سے علاج اس میںحرکات سےتخلیقی قوت تک  پہنچا جاتا ہے اور جسم کا تناؤ دور کیا جاتا ہے۔
  • تنویمی علاج / ہپناٹزم اس میں  متاثرہ شخص کو   سکون کی گہری کیفیت میں پہنچایا جاتا ہے۔
  • موسیقی سے علاج اس میں  صحت کے لئے موسیقی کے فائدوں کو استعمال کیا جاتا ہے جس سے تناؤ کم اور تکلیف کی برداشت بڑھ سکتی ہے۔
  • یوگا یہ ایک روحانی مشق ہےجو ذہن کو پرسکون بنانے اور خود آگہی میں اضافے کے لئے  کی جاتی ہے۔
  • مراقبہ/ میڈی ٹیشن اس میں ذہن کو خاموش کرنے اور مریض کو پرسکون اور  ساکت   رہنے کے لئے مختلف ٹیکنیک استعمال کی جاتی ہیں۔
  • پئیر سپورٹ یہ وہ ساتھی ماہرین  فراہم کرتے ہیں جو ان تجربات سے خود گزرے ہیں اور متاثرہ افراد کی بحالی میں ان  کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

ان  طریقوں کے علاوہ  متاثرہ افراد اپنی مدد کے لئے اور کیا کچھ کرسکتے ہیں؟  مزید جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے آپشنز میں سے انتخاب کیجئے