روحانیت

روحانیت کیا ہے اور یہ کس طرح ٹینشن دور کرسکتی ہے؟روحانیت حاصل کرنے کے مختلف  طریقے کون سے ہیں؟

روحانیت دراصل اپنے سے عظیم تر قوت پر یقین، اور اس سے جڑے ہونے کا احساس  ہے۔یہ دنیا بھر میں لوگوں کے لئے تسلی اورسکون کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔زیادہ تر لوگوں کے لئے  روحانیت عام طور سے  مذہبی تجربہ ہے۔لیکن دوسروں کا کہنا ہے کہ  فطرت کے ساتھ جڑے رہنے، کسی تخلیقی  فن پا ر ے  کو دیکھنے یا صرف کسی دوسرے انسان سے قریبی  تعلق  ہونے پر  بھی روحانیت  کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

روحانیت مشکل حالات سے نمٹنے کا  ایک   بہترین  میکنزم ہےکیونکہ اس سے یہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ  انسان کی زندگی ایک مقصد  رکھتی ہے۔اس سے انسان کی زندگی  میں زیادہ معنی پیدا ہوجاتے ہیں اور وہ ناامیدی کے احساس سے لڑسکتا ہے۔اگر کوئی  اپنے سے بڑی قوت سے  سکون کی دعا کرے  تو اس سے مزید امید پیدا ہوتی ہے۔روحانیت سے دکھ اور مصیبت  کو برداشت کرنا آسان ہوجاتا ہے کیونکہ  انسان سمجھتا ہے کہ اس مصیبت کے پیچھے کوئی مقصد ضرور ہے۔

خود سے بڑی کسی ہستی میں یقین اور اس سے تعلق کو اپنے اندر پیدا کیا جاسکتا ہے اور وہ پوری زندگی میں کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے۔روحانیت    کو کئی طرح کی مشقوں سے ابھارا جاسکتا ہے جیسے کہ مذہبی عبادت ، دوسروں کی مدد ،   مراقبہ ،  زندگی پر غور اور  فطرت کے ساتھ  رہ کر  روحانیت کا احساس ابھرتا ہے۔