تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

روزگارکی ٹینشن سے نمٹنا

ہمارے روزگار کا ہماری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟کام اورباقی زندگی کا صحت مند توازن کیا ہے؟

انسانی زندگی میں روزگار ایک اہم پہلو ہےاور اس سے زندگی میں معنی اور ہمارے لئے آمدنی پیدا ہوتی ہے۔ لیکن  روزگار کےعلاوہ بھی زندگی میں بہت کچھ ہے اور کبھی کبھی لوگ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں  اتنا وقت  اور توانائی خرچ کردیتے ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی نظر انداز ہونے لگتی ہے۔ اس سے ہمارے لئے کئی مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں  خاص طور پر اس وقت جب ہمارا کام بے حد سخت ہو یا ہمیں  اسے کرتے ہوئے مزہ نہ آتا ہو۔

اس سے ہماری توانائی جواب دینے لگتی ہے جس کی علامات میں چڑچڑا پن، سستی اور کام پر توجہ دینے میں مشکل شامل ہوسکتی ہے۔ ان تمام باتوں سے ہماری ذہنی اور احساساتی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہماری کام کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔اپنے تعلقات کو مناسب وقت نہ دے پانا یا اپنی ٹینشن  ان پر نکالنا ہماری تعلقات کی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہوجاتا ہے۔آخر میں ہماری جسمانی صحت پر برا اثر پڑنے لگتا ہے  اور  اس سے ہاضمے کی خرابی، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری پیدا ہوسکتی ہے۔

!توپھر کام کے دباؤسے کیسے نمٹا جائے؟ کام اور زندگی میں ایک صحت مند توازن پیدا کرکے

:اس کے لئے نیچے چند ترکیبیں درج کی جارہی ہیں  جن سے فائدہ ہوسکتا ہے

نمبر 1. اپنی ترجیح کو جا ن لینا: اپنی ترجیحات کو پہچاننا بہت اہم ہوتا ہے، پھر یہ فیصلہ کرنا کہ  ہر ترجیح کو ہم کتنا وقت دیں گے اور یہ مان لینا کہ صرف ایک مقصد کے لئے کام کرتے رہنے سے ہم دوسرےکاموں کے لئے وقت نہیں نکال پائیں گے۔

نمبر2. اپنی حد کو تسلیم کرلینا: یہ ضروری ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہو کہ ہم کتنا وقت کام کو اور کتنا وقت دوسروں کو دے سکتے ہیں تاکہ ہماری ہمت نہ جواب دے جائے۔

نمبر3. نہیں کہنے کی اہلیت سیکھ لینا: اگر ہمیں یہ احساس ہوجائے کہ اب ہماری ہمت جواب دینے والی ہے تو  شاید ہمیں اپنے باس یا گھر کے افراد کو انکار کرنا پڑے۔ یہ خودغرضی  نہیں ہے کہ آپ اپنی ذاتی دیکھ بھال کے لئے تھوڑا زیادہ وقت  مانگ لیں  کیونکہ ہماری صحت ہم سے متعلق تمام افراد کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ جب ہم آرام کرچکے ہوں،  تو ہم میں کچھ بھی کرنے کا شوق زیادہ ہوتا ہے، ہمارے کام بھی پیداواری ہوتے ہیں اور ہم اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشی سے وقت گزارتے ہیں۔

نمبر4. اپنے رشتوں سے قوت حاصل کرنا:ہماری صحت کا ایک اہم ترین پہلو تعلقات کی صحت ہے۔اپنے رشتوں کو بہتر بناکے اپنے سماجی تعاون نظام پر بھروسا کرلینے سے ہم اپنے اوپر دباؤ کم کرسکتے ہیں۔ان رشتوں میں خاندان، دوست اور محبت کرنے والے شامل ہیں۔

نمبر5. نمٹنے کی صحت مند صلاحیت پیدا کرنا: ہم نمٹنے کی صلاحیت مثلا ورزش،   پوری توجہ کے ساتھ     میڈیٹیشن  ، کوئی مشغلہ اپنانایا کسی دوست سے روزانہ  بات کرنے سے ہم اپنا دباؤ کم کرسکتے ہیں ۔ اس بارے میں زیادہ جاننے کے لئے  ‘ٹینشن سے نمٹنا ‘سیکشن میں دی گئی صلاحیتوں کو دیکھئے۔

صحت مندی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ‘مکمل صحت‘ سیکشن دیکھئے۔