نشے کے عادی لوگوں کی دیکھ بھال

کیا آپ کو کسی ایسے شخص کی دیکھ بھال میں مشکل ہورہی ہے جو نشے کا عادی ہو؟ آپ کیا  کوشش کریں کہ  وہ خود اپنی مدد آپ کے قابل ہوجائیں ؟

نشے کی عادت کئی قسم کی ہوسکتی ہے۔لوگ غیر ممنوع مواد ( جیسے تمباکو اور نسخے میں دی گئی دوا)یا ممنوع( جیسے شراب،  حشیش، ہیروئن اور کوکین) کے عادی ہوسکتے ہیں۔جیسا کہ” لچک” سیکشن میں بتایا گیاہے  منشیات وغیرہ کا بےجا استعمال  ذہنی بیماری سے نمٹنے کے لئے سب سے عام میکینزم ہے۔ ذہنی بیمار لوگ اسے فوری آرام کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن زیادہ عرصے کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ منشیات کے استعمال اور اس کی لت میں فرق ہے۔ کبھی کبھی تو ان نشوں کا استعمال  ہوسکتا ہے

 لیکن  ان پر انحصار کرلینا مسئلہ پیدا کرتا ہے اور اسےبری  لت لگ جانا کہتے ہیں۔

:نشے کی عادت یا لت کی کچھ علامتیں  یہ ہیں

نمبر1. بیمار شخص نشے کا روزانہ استعمال کرتا ہے۔

نمبر2. بیمار شخص اپنے وقت اور توانائی کا خاصا بڑا حصہ منشیات حاصل کرنے اور استعمال کرنے میں صرف کرتا ہےاور دوسری سرگرمیوں پر وقت اور توانائی نہیں لگا پاتا۔

نمبر3. بیمار شخص نشے کی چیزوں کا استعمال بڑھاتا جارہا ہے تاکہ اثر ہمیشہ ایک جیسا ہی رہے، مثال کے طور پر اگر وہ پہلے تین گلاس شراب  پی کر نشے میں آجاتے تھے تو اب  اتنے ہی نشے کے لئے چھ گلاس  پینا پڑتا ہے۔

نمبر4. بیمار شخص اگر نشہ نہ کرے تو اس میں   چڑچڑے پن، اداسی یا سستی کی علامات پیدا ہوجاتی ہیں۔

دیکھ بھال کرنے والے کی حیثیت سے  ہوسکتا ہے کہ  آپ  اس پر پریشان ہوں لیکن سمجھ میں نہیں آتا ہو کہ کیا کریں۔نشے کے عادی افراد کی دیکھ بھال میں پہلا قدم  تو خود پریشانی  اور مایوسی   کے اپنے احساسات سے نمٹنا ہے ۔ اس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ” دیکھ بھال کرنے والوں کی اپنی دیکھ بھال”  سیکشن دیکھئے۔ اس کے بعد ہمیں متاثرہ شخص کی پریشانی کے  اصل سبب  کو سمجھنے کی کوشش کرنا چاہئے جو اسے نشے کی طرف لے گئے ہیں۔یاد رکھئے کہ متاثرہ شخص کو نشے کے بارے میں  الزام  دینے،  رائے اور تنقید  کرنےسے بچنا بہت ضروری ہےکیونکہ اس سے وہ آپ سے دور ہونے لگیں گے۔اس کے بجائے آپ ان سے اپنے تعلقات  بہتر بنانے کے لئے ”ہمدردانہ توجہ سے سنا” کیجئے۔اس سے  ہوسکتا ہے کہ  متاثرہ شخص  آپ کے سامنے اپنی پریشانی کی وجہ کھل کے بتادیں۔

آخری اور سب سے اہم قدم متاثرہ شخص کی پیشہ ورانہ مدد حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی  کرنا ہے تاکہ نشے کی عادت سے نمٹا جاسکے۔متاثرہ شخص پر  نشہ چھوڑ دینے کے لئے زور ڈالنے جیسے کہ ان کی نقصان دہ  اشیا  ہٹا دینے اور انہیں نمٹنے کی کسی بھی اہلیت سے محروم کردینے کی بجائےہمیں  نمٹنے کی صحتمندانہ  اہلیتیں  شروع کرنے میں ان کی مدد کرنا چاہئے۔ اس بارے میں مزیدجاننے کے لئے”متاثر افراد کی مدد” سیکشن دیکھئے۔