ورزش سے ہمیں ٹینشن سے نمٹنے میں کس طرح مدد ملتی ہے؟ ہمارے، جسمانی، ذہنی اور احساساتی طور سے صحت مند رہنے میں ورزش کا کیا کردار ہے؟
ٹینشن سے نمٹنے کے لئے ورزش آسانی سے مل جانے والا ایک بہترین طریقہ ہے۔ ورزش سے جسم میں موجودزائد توانائی خرچ ہوجاتی ہے جس سےاینگزائٹی کم ہوجاتی ہے، نیند بہتر ہوجاتی ہے اور ہم جسمانی طور پر فٹ رہتے ہیں۔ ورزش سے جسم میں ہارمونز حرکت میں آجاتے ہیں اور ہمیں خوشگوار جذبات محسوس ہونے لگتے ہیں۔ ورزش سے جسم مضبوط اور دفاعی قوت پروان چڑھتی ہے جس کے نتیجے میں جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ جسمانی ورزش سے منشیات کےاستعمال کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔ جب ہم ایک قدرتی ماحول میں ورزش کرتے ہیں تو اس سے ہماری ذہنی اور احساساتی صحت کو بھی زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور جب لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ کریں تو سماجی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جب ہمیں اپنے جسم میں ورزش کے اثرات کا احساس ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ ہم نے کچھ حاصل کرلیا ہے اور خود پر ہمارا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔
تو آپ کے لئے کون سی ورزش اچھی رہے گی؟ چلنا، جاگنگ کرنا، دوڑنا، تیرنا، سائیکل چلانا یہ چند عام ورزشیں ہیں ۔ آپ جو بھی منتخب کریں اس پر باقاعدہ عمل ہی آپ کی جسمانی صحت پر مثبت اثر پیدا کرسکے گا۔ ورزش اکیلے، دوستوں کےگروپ کے ساتھ یا آن لائن وڈیو دیکھتے ہوئے یا پھر کسی کتاب کی رہنمائی میں کی جاسکتی ہے۔
:اگر آپ کو ورزش شروع کرنے میں مشکل ہورہی ہے تو آپ چند طریقوں سے مدد لےسکتے ہیں
نمبر1. تھوڑی ورزش سے شروع کیجئے اور اپنے لئے روزانہ یا ہفتہ وار ہدف مقرر کیجئے۔
نمبر2. ایک وقت مقرر کرنے کی کوشش کیجئے جس پر آپ روزانہ ورزش کرسکیں۔
نمبر3. کچھ دوستوں کو اپنے ساتھ ورزش کی دعوت دیجئے تاکہ آپ میں مزید شوق پیدا ہو۔