تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

اسکول کی ٹینشن سے نمٹنا

کیا آپ کی اسکول  مصروفیات سے آپ کو ٹینشن محسوس ہورہی ہے؟ہم اسکول کی ٹینشن کا مقابلہ کس طرح  کرسکتے ہیں؟

ایک طالب علم  پر پڑھائی کے پریشر سے خاصا  دباؤ پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسکول میں تعلیم کے دوران ہماری جو عمر ہوتی ہے وہ ذاتی نشوونما کے لئے بڑی اہمیت  رکھتی ہےجو خود ایک دباؤ والا عمل ہے۔ اس سب کے بیچ  ہم دب کے رہ جاتے ہیں اور برن آؤٹ ہوجانا بڑا آسان ہوجاتا ہے۔برن آؤٹ ہوجانے کی علامات میں  چڑچڑاپن، سستی اور پڑھائی پر توجہ نہ دے سکنا شامل ہے۔اس سے ہماری تعلیمی کارکردگی اور صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

لہذا اسکول اور باقی  معمول میں ایک توازن قائم کرنا ضروری ہے تاکہ ہمارا تعلیمی  عزم  پورا ہوسکے اور ہماری ذاتی ضروریات پوری ہوسکیں۔

:اسکول اور باقی  معمول میں ایک اچھا توازن پیدا کرنے کے لئے یہاں چند تدبیریں دی جارہی ہیں

نمبر1. اپنی صحت پر توجہ دینا؛ ہہمارے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہماری صحت بہت اہم ہے کیونکہ  اگر ہم صحت مند نہ رہے تو  اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکیں گے۔ اس لئے اپنی صحت مندی  پر توجہ دینے کے لئے وقت نکالنا لازمی ہے تاکہ اسکول میں ہماری کارکردگی اچھی رہے۔ اچھی صحت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے’مکمل صحت  ‘سیکشن دیکھئے۔

نمبر2. اپنی توانائی کی حد کو تسلیم کرنا؛ یہ بھی جاننا بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے کام / ملازمت یا دوسری چیزوں کو کتنا وقت دے سکتے ہیں تاکہ برن آؤٹ نہ ہوجائیں۔ اپنے لئے روزانہ وقت نکالنا  ہمیں  آخر میں بالکل  ڈھیر ہوجانے سے بچا سکتا ہے۔

نمبر3. مقاصدحقیقت پسندی سے طے کرنا؛جب ہم اپنے لئے کوئی مقصد یا ہدف طے کرتے ہیں تو اپنی توانائی کی حد کو ذہن میں رکھنا چاہئیے  اور دوسرے لوگوں سے مقابلہ نہیں کرنا چاہئیے۔اگر ہم اس وقت سی گریڈ حاصل کررہے ہیں تو اگلے ٹیسٹ میں بی گریڈ اور اس سے اگلے میں بی پلس لینے کا عزم کرناحقیقت پسندی  ہوگی۔ بہتری میں وقت لگتا ہے اس لئے صبر سے کام لینا ضروری ہوتا ہے

نمبر4. اپنے رشتوں سے قوت حاصل کرنا؛ ہماری صحت کا ایک اہم ترین پہلوتعلقات کی صحت ہے۔اپنے تعلقات کو بہتر بناکے اپنے سماجی تعاون نظام پر بھروسا کرنے سے ہمیں اپنے  موجودہ دباؤ سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ان رشتوں میں  گھر والے، دوست اور محبت کرنے والے شامل ہیں۔

نمبر5. نمٹنے کی صحت مند صلاحیتوں کی مشق؛ ہم نمٹنے کی صلاحیتوں، جیسے  ورزش، بھر پور توجہ  سے میڈیٹیشن، کوئی مشغلہ اپنانایا دوستوں سے اپنے معمول کے دوران باقاعدگی سے باتیں کرنا ، کےذریعےاپنے دباؤ کو کم کرسکتے  ہیں۔اس بارے میں مزید جاننے کے لئے’ٹینشن سے نمٹنا ‘سیکشن میں نمٹنے کی صلاحیتیں  دیکھ لیجئے۔