کیا ذہنی بیماری سے نجات ممکن ہے؟ بحالی کا سفر کیسے ہوتا ہے؟
اس سلسلے میں ایک غلط خیال عام ہے کہ ذہنی بیماری سے نجات ناممکن ہے ۔ اس خیال سے ذہنی بیماروں کو ناامیدی ہو سکتی ہے۔ یہ سوچ صحیح نہیں ہے اور آج کل تو کئی قسم کے علاج موجود ہیں جو فائدہ مندثابت ہوئے ہیں۔ ذہنی بیماری زندگی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جو ہر متاثرہ شخص کے لئے الگ الگ ہوتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بحالی کا کوئی طے شدہ فارمولا نہیں ہےاور مختلف بیماروں کے لئے علاج کےمختلف طریقے کام کرتے ہیں۔
پیشہ ورانہ مدد لینا تو ضروری ہے لیکن بحالی کے لئے مینٹل ہیلتھ سروسزاکیلی کافی نہیں۔ ذہنی بیماری ٹینشن سے نمٹنے کی قوت کی کمزور ی سے ہوتی ہے اس لئےبحالی کے سفر کا ایک بہت اہم پہلو یہ ہےکہ ہم اپنی ٹینشن سے نمٹنےکی قوت کو مضبوط کریں جو نمٹنے کےصحتمندانہ طریقے اپنا کے ہوسکتی ہے۔ نمٹنے کی صحت مندانہ صلاحیتوں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ”ٹینشن سے نمٹنا” سیکشن دیکھئے۔
بحالی کے سفر میں یہ بھی ضروری ہے کہ توقعات مناسب ہوں کیونکہ اس سفر میں کئی بار اونچ نیچ آتی ہے۔ کچھ لوگوں کو علامات کے مکمل خاتمے کی بجائے ان کے ساتھ ہی جینا سیکھنا پڑتا ہے۔ کبھی تو ہمیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ہم بہت اچھا جارہے ہیں اور مکمل بحالی ہورہی ہے لیکن کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوجاتا ہے جس سے علامات دوبارہ پلٹ آتی ہیں۔اگر علامات پلٹ آئیں تو ہمیں خود کو یاددلانا چاہئے کہ یہ سفر کا ایک موڑ ہے اور ہمیں امید قائم رکھنا چاہئے تاکہ دوبارا بحالی ہوسکے۔
بحالی کے کامیاب تجربات کی مثالوں کے لئے” کہانیاں”سیکشن دیکھئے۔