تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

دیکھ بھال کرنے والے والدین

کیا آپ ذہنی بیمار ی کے مسئلے کا شکار کسی بچے کی دیکھ بھال کرنے  والےوالدین یا سرپرست ہیں؟اپنے پیارے بچےکی دیکھ بھال کرتے ہوئے آپ اپنا خیال کس طرح رکھیں؟

ذہنی بیمار ی کے مسئلے کا شکار کسی بچے کی دیکھ بھال ایک مشکل کام ہوسکتا ہے ۔اپنے بچے کو تکلیف میں دیکھ کر بہت صدمہ ہوتا ہے اور اکثر والدین شرم یا احساس جرم کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ذہنی بیماری کے مسئلے چونکہ زندگی میں  منفی تجربات کا نتیجہ ہوتے ہیں اس لئے ہوسکتا ہے کہ ہم سمجھیں کہ ہم والدین کی حیثیت سے ناکام ہوگئے کیونکہ ہم  اپنے بچے کو صدموں سے نہیں بچا سکے۔ یہ خیالات ممکن ہے ہم کو ناکارہ کردیں اور ہم ایسے قدم نہ اٹھا سکیں جو بچوں کی بہتری کے لئے ضروری ہیں۔  اس لئے والدین کی حیثیت سے دیکھ بھال کرنے والے کا پہلا قدم  جو کچھ ہوچکا اسےقبول کرنا ہے اور  پھر اس  پر ساری توجہ دینا ہے کہ اپنے بچے کی تکلیف دور کرنے کے لئے کیا کچھ کیا جائے۔

 ایک اور پہلو جو خاص طور پر چیلنج پیدا کر سکتا ہے وہ سماجی بدنامی یا تعصب ہے جس کا بچے کی بیماری کی وجہ سے خاندان کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔والدین کی شرمندگی میں اس کی وجہ سے اور اضافہ ہوجاتا ہے اور ہوسکتا ہے وہ بچے کو لوگوں سے چھپانے لگیں اور بچے کی آزادی ختم ہوجائے۔اس طرح بچے کو انتہائی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ان کی بحالی  رک سکتی ہے۔ اس جال میں پھنسنے سے بچنا بہت ضروری ہےاور یہ  یقینی بنا نا ضروری ہے کہ ہم اپنے بچے کو ایسا ماحول دے رہے ہیں جو ان کی بحالی کو ممکن بنائے گا۔ ہم اپنے بیمار بچے کی مدد کیسے کریں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ”ذہنی بیماری کاشکار افراد کی   مدد ”سیکشن دیکھئے۔

ذہنی بیمار بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے آپ کی اپنی صحت  اور تندرستی متاثر ہوسکتی   ہےکیونکہ یہ عمل بڑا تناؤ پیدا کرتا ہے۔اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے آپ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ مزید معلومات کے لئے  ”دیکھ بھال کرنے والوں کی اپنی دیکھ بھال  ”سیکشن دیکھئے۔