تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

ہمدردانہ توجہ سے سننا

ہمدردانہ توجہ سے سننا کسے کہتے ہیں؟ لوگوں کی پریشانی میں اسے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اپنے تعلقات بہتر بنائے جاسکتے ہیں؟

ہمدردانہ توجہ سے سننا پریشانی میں لوگوں کو مدد دینے کی ایک عمدہ اہلیت ہےاور اس سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں۔جیسا کہ” لچک ”سیکشن میں بتایا گیا ہے کہ مسئلوں پر بات کرنا پریشانی سے نمٹنےکا ایک  موثر ترین  طریقہ ہے۔ ہمدردانہ توجہ سے سنناپریشان لوگوں کو اپنے مسئلےپر بات کرنے میں اور ان کے اندر موجودناخوشگوار جذبات سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔  ہمدردانہ توجہ سے سننا  سیکھ کر ہم لوگوں سے رابطے اور اپنے تعلقات میں بہتری پیدا کرسکتے ہیں۔

:ایک  اچھاہمدرد اور توجہ سے سننے والا بننے کے لئے ہمیں نیچے دی گئی خصوصیات اور اہلیتوں کی ضرورت ہے

ہمدردی دوسرے کےدکھ کو سمجھنے کی اور کم کرنے کی کوشش ہے۔ ہمدردی ایک  متحرک عمل ہے  جس میں ہمدردی کرنے والے شخص کو دوسرے کی جگہ خود کو رکھنا پڑتا ہے۔ ہمدرد بننے کا مطلب ہے  کہنے والے کے بارے میں رائے قائم نہ کرنا خواہ  ان کی حرکات ہمیں کتنی ہی غیراخلاقی کیوں نہ لگیں۔ لوگوں کے بارے میں رائے دینے یا ان پر تنقید کرنے سے وہ کھل کر بات نہیں کر سکیں گے اور ہمدردانہ توجہ سے سننے کامقصد فوت ہوجائے گا۔ احساس ہمدردی  اور احساس ترس ایک دوسرے  سے مختلف ہیں ۔ ترس  اکثر دکھی شخص کو  نچلی سطح پر لے آتی ہےجس سے دکھی شخص میں ناخوشگوار احساسات پیدا ہوجاتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف ہمدردی  دکھی شخص کو یکساں سطح پر رکھتی ہے اور دکھی شخص کے مسئلے  ہمدردی کا اظہار کرنے والے کے لئے ایسے ہوجاتے ہیں جیسے وہ مسئلے خود اس کے اپنےہوں۔ ہمدردانہ رویہ اپنانے سے ہم دکھی شخص کےمسئلے کو کمترقراردینے سے بچ جاتے ہیں خوہ وہ مسئلہ ہمیں خود کتنا ہی معمولی کیوں نہ لگے۔

توجہ سے سننا اس میں سننے والے کو اپنی پوری توجہ بولنے والے کی طرف لگانا ہوتی ہے جس میں درمیان میں کوئی دخل نہیں دینا ہوتا نہ بلا ضرورت مشورہ دیا جاتا ہے۔ لوگوں کے لئے اپنے مسئلے پر منہ کھولنا ویسے ہی بڑا مشکل ہوتا ہےاور سننے والے کی طرف سے ذرا بھی توجہ کی کمی ہو تو وہ بالکل ہی چپ ہوجاتے ہیں۔ اسی لئے ہر ایسی چیز کو( جیسے موبائل فون وغیرہ یا کوئی دوسرا کام ) ہٹادینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ان کی آنکھوں میں مناسب انداز میں دیکھتے رہنا ، چہرے کے تاثرات اور بیٹھنے کا انداز یہ ظاہر کرنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں کہ آپ پوری توجہ سے بات سن رہے ہیں۔