صحتمند تعلقات

ہمارے تعلقات ہماری صحت پر  کس طرح اثر کرتے ہیں؟  ہمیں صحت مندتعلقاتکی ضرورت کیوں رہتی ہے؟

صحت مندتعلقات کا لفظ کچھ عجیب سا تو لگتا ہے اور شاید ایسا محسوس ہو کہ یہ دوسری قسم کی صحت کی طرح اہم نہیں ہوگا۔لیکن یہ عام بات ہے کہ ایک صحت مندانہ اور خوشگوار زندگی کے لئے ہمارے تعلقات کا معیار سب سے اہم نکتوں میں سے ایک ہے۔وہ لوگ جن کے تعلقات    اچھےہوں  انہیں اپنی زندگی بامقصد نظر آتی ہے اور وہ اپنی صحت کا خود خیال رکھتے ہیں۔شاید اسی لئے صحت مندتعلقات کو صحت کی اہم ترین اقسام میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

:تو ہمیں تعلقات / رشتوں کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟  کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ

ہم کو اہمیت ملے اور لوگ ہمارا خیال رک –

ہمیں سمجھا اور قبول کیا جائے –

ہم میں دوسروں سے جڑے رہنے کا احساس رہے۔ –

اگر ہمارے تعلقات اچھے ہو ں  تو  ہمیں  اوپر دی گئی تمام کیفیات کا احساس ہوگا۔اگر تعلقات خراب ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے تعلقات ہم میں یہ کیفیات پیدا  نہیں کرسکتے۔اگر ہمارے تعلقات خراب ہوں تو کیا ہوتا ہے؟ مزید جاننے کے لئے ”ٹینشن ”سیکشن دیکھئے۔

کیا آپ  اپنے تعلقات کے معیار سے مطمئن ہیں؟ان تعلقات کو کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے؟ مزید معلومات کے لئے ”تعلقات کو بہتر بنانا”سیکشن دیکھئے۔