آپ اس وقت کیا محسوس کررہے/ کررہی ہیں؟ خوشی؟ اداسی؟ جوش ؟ غصہ؟جذبات یا احساسات کسے کہتے ہیں اور ہمیں ان کا تجربہ کیوں ہوتا ہے؟
جذبات دراصل زندگی کے واقعات پر ہمارا اندرونی ردعمل ہیں۔ مختلف قسم کے واقعات مختلف جذبات کو جنم دیتے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ مختلف قسم کے جذبات ایک ہی وقت پر محسوس ہونے لگیں۔ کچھ جذبات کا تجربہ تو خوشگوار رہتا ہے ) جیسے خوشی، شکر گزاری، تعجب، اطمینان، جوش)جبکہ دوسرے جذبات ناخوشگوار لگتے ہیں )غصہ، اداسی، حسد ، خوف ، احساسِ جرم ، شرمندگی)۔ البتہ چاہے جذبات خوشگوار ہوں یا ناخوشگوار ، تمام قسم کے جذبات کا تجربہ ہوجانا ایک عام بات ہے۔
ناخوشگوار جذبات پر توجہ دینا کیوں اہم ہے؟ ہم انہیں یہ امید کرتے ہوئے نظر انداز کیوں نہیں کرسکتے کہ وہ خود ہی ختم ہوجائیں گے؟
وہ اس لئے کہ زندگی مشکلات سے بھری پڑی ہے اور ناخوشگوار جذبات پیدا ہی ہمیں یہ بتانے کے لئے ہوتے ہیں کہ کوئی مسئلہ موجود ہے جس پر ہمیں توجہ دینا ہے۔ اگر ہم ناخوشگوار جذبات کو نظر انداز کردیں تو ہم یہ نہیں سمجھ پائیں گے کہ ان کی وجہ کیا ہے۔ جیسے کسی جسمانی زخم کا علاج نہ کیا جائے تو وہ اور بگڑ جاتا ہے اسی طرح ناخوشگوار جذبات سے نہ نمٹنا مسئلے کو خراب ترکردیتا ہے اور بعد میں حل کرنے میں مزید مشکل ہوتی ہے۔
تو صحت مند جذبات کیا ہیں؟
صحت مند جذبات کا مطلب یہ ہے کہ ہم جذبات کومحسوس کرسکتے ہیں اور ان پر قابو پاسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر” رافع ایک امتحان میں فیل ہونے کے بعد مایوس ہورہا ہے لیکن اس ناخوشگوار جذبات پر قابو پاکے اگلے امتحان کے لئے سخت تیاری کررہا ہے۔” اگر جذبات کی صحت خراب ہو تو ہمارے جذبات ہم پر غالب آجائیں گے یا ہم انہیں دبا دیں گے ، مثال کے طور پر’ ‘ رافع ایک امتحان میں فیل ہونے کے بعد مایوسی میں ڈوب گیا ہےاور دوسرے امتحانوں پر توجہ نہیں دے پارہا ہے۔”
تو کیا آپ سمجھتے/ سمجھتی ہیں کہ آپ اپنے جذبات کو محسوس کرکے ان پر اچھی طرح قابو پاسکتے /سکتی ہیں؟ آپ کے جذبات کی صحت کیسی ہے؟ اگر ہمارے جذبات صحت مند نہ ہوں تو کیا ہوگا؟
مزید جاننے کے لئے ” ٹینشن” سیکشن دیکھئے۔