صحت مند ذہن

ذہنی صحت  ہمارے ذہن  کی حالت کو کہتے ہیں۔ ہے۔ ہم ذہن کو سوچنے،  توجہ دینے اور روزمرہ کے فیصلے کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس پر ہماری ذہنی صحت کا اثر ہوتا ہے۔ اگر ہمارےذہن کی صحت اچھی ہو  تو ہماری کارکردگی بھی اچھی رہے گی۔ لیکن اگر ذہن صحت مند نہ رہے تو ہماری کارکردگی پر خراب اثرات پڑنے لگتے ہیں۔

ہمارے جسم میں مختلف اعضا٫  ہمیں زندہ رکھنے کے لئےالگ الگ کردار ادا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، دل خون  پمپ کرتا ہے،  جگر جسم سے زہریلےمواد کو خارج کرتا ہےاور گردے ہمارے جسم میں پانی کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں۔ دماغ سب سے اہم عضو ہے  کیونکہ یہ جسم کا کنٹرول مرکز ہے اور یہ ہمارے ذہن سے جڑا ہوا ہے۔

ہمارا دماغ ایک خصوصی عضو ہے کیونکہ ہمارے احساسات ، خیالات اور زندگی کے تجربات کے  حساب سے اس میں مسلسل تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔  یعنی ہم زندگی کے مرحلے طے کرتے رہتے ہیں تو ہمارے  دماغ کی کیمیائی  بناوٹ میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ مثال کے طور پر ،  جب ہم گٹار بجانا  سیکھتے ہیں تو شروع میں اتنا اچھا نہیں بجا سکتے ، لیکن اگر مشق کرتے رہیں تو دھیرے دھیرے بہتری ہونے لگتی ہے۔ یہ ان دماغی  کیمیائی تبدیلیوں کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے جو ہمارے دماغ میں گٹار سیکھنے میں ہماری مدد کے لئے پیدا ہورہی ہوتی ہیں۔ اسے ہم تجربے سے سیکھنا کہتے ہیں۔

ہمیں  پیدائش سے لے کر موجودہ لمحے تک جس چیز کا بھی تجربہ ہواس سے ہمارے دماغ  پر اثر پڑتا ہے اور اس سے ذہن متاثر ہوتاہے۔

تو اگر ہم اپنی ذہنی صحت کا خیال نہ رکھیں تو کیا ہوتا ہے؟مزید جاننے کے لئے” ٹینشن” سیکشن دیکھئے۔