اینگزائیٹی

ہم میں سے کئی لوگوں نے اینگزائیٹی کا لفظ سنا ہے اور استعمال بھی کیا ہے۔ جب بھی ہمیں مستقبل کے بارے میں اسٹریس محسوس ہوتا ہے تو اینگزائیٹی کا ہونا نارمل ہوتا ہے۔لیکن اس اینگزائیٹی کو پریشانی کہنا زیادہ مناسب ہوگا جو کہ ایک ناخوشگوار احساس ہےاور اس کا تجربہ بھی عام بات ہے۔

اینگزائیٹی ڈس آرڈر کو تشویش یا پریشانی کے ساتھ ملانا صحیح نہیں کیونکہ یہ ایک بیماری ہے۔اس لئے اگر کوئی یہ کہے کہ اسے اینگزائیٹی ڈس آرڈر ہے تو اس بات کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہئیےاور ضروری مدد کی پیشکش کرنا چاہئیے۔اینگزائیٹی ڈس آرڈر کی علامات میں سے کچھ یہ ہیں:

دل کی دھڑکن کا تیز ہونا –
مستقبل کے بارے میں بےحد گھبراہٹ اور خوف –
سانس لینے میں مشکل یادم گھٹنا –
منہ خشک ہوجانا –
بے آرامی، کپکپاہٹ اور ساکت نہ بیٹھ سکنا -آنے والی تباہی کا خوف جیسے دنیا ختم ہونے والی ہے اور سب کچھ مٹ جائے گا –

اینگزائیٹی ڈس آرڈر مختلف قسم کے ہوتے ہیں لیکن سب میں اوپر دی گئی علامتیں پائی جاتی ہیں۔ چند مختصر مثالیں یہ ہیں ،عام اینگزائیٹی ڈس آرڈر، پینک ڈس آرڈر، فوبیا، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر اور آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر۔

اگر آپ کا خیال ہے کہ آپ خود یا کوئی جاننے والا ان علامات کا شکار ہے تو مزید جاننے کے لئے دیکھئے” ذہنی بیماری سے نمٹنا” ، ” بیمار کی دیکھ بھال” یا ” مدد طلب کیجئے۔”