صحت مند زندگی

جب ہم اپنی روزمرہ زندگی میں صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو عام طور سے ہمارا اشارہ ان چیزوں کی طرف ہوتا ہے جو ہم دیکھ سکتے ہیں؛یعنی ہمارے جسم کی صحت۔جسم کی دیکھ بھال کرنے اور اسے خوبصورت بنانے  کو بے حد اہمیت دی جاتی ہے۔اس کے لئے ہم صحت مند غذائیں ،   اچھی  اور کافی نیند،  ورزش ،    بیماریوں کا علاج کرتے ہیں ۔بالوں اور جلد کے لئے مختلف مصنوعات  کااستعمال اور بے شمار  دوسری  کوششیں کرتے ہیں ۔

تو کیا  صرف جسمانی صحت ہی ہماری صحت کا نام ہے؟ صحت کے دوسرے حصےکون سے ہیں؟ صحتمند زندگی کسے کہتے ہیں؟

صحتمند زندگیکا مطلب یہ ہے کہ  ہمارے جسم، ذہن، جذبات اور تعلقات  سب صحت مند ہیں۔ صحت کے یہ تمام حصےایک دوسرے سے  جڑے ہوئے ہیں، جس کےمعنی یہ ہیں کہ اگر ایک  حصےمیں تبدیلی  آئی تو دوسرے حصے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔اور پھر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اگر ہم نے صحت کے ایک حصےکو نظر انداز کیا تو دوسرے حصےبھی بری طرح متاثر ہونگے اور ہم صحتمند زندگی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ ہم مکمل طور پر صحت مند ہیں؟ہمیں اس کے لئے صحت کے مختلف حصوں  کے بارے میں  جانناہوگا۔مزیدجاننے کے لئے نیچے دئیے گئےکسی بھی عنوان کا انتخاب کیجئے ۔