عزیز سے جدائی

کسی عزیز ہستی کی موت ، علیحدگی یا طلاق کی وجہ سے جدائی ایک بہت تکلیف دہ تجربہ ہوسکتا ہے۔ہم سب ہی کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسے صدموں سے گزرنا پڑتا ہے اور ہم ان پر قابو پالیتے ہیں۔البتہ کچھ لوگ اس جدائی کو برداشت کرتے ہوئے بہت مشکل محسوس کرتے ہیں خاص طور پر اگر وہ جسمانی، ذہنی یا جذباتی طور پر اس ہستی کا سہارا لیتے رہے ہوں جو ان سے جدا ہوگئی ہے۔ایسی صورت میں متاثرہ افراد کے لئے کسی عزیز ہستی سے جدائی بےحد پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

ہر شخص کسی عزیز ہستی کی جدائی پر مختلف انداز میں قابو پاتا ہے اور اس کی یہ اہلیت کئی باتوں پر منحصر ہوتی ہے؛ کن حالات میں یہ واقعہ ہوا، دوستوں اور رشتے داروں سے کتنا سہارا مل سکا، مرحوم / مرحومہ سے تعلق کی نوعیت، مذہبی اور ثقافتی رسم و رواج اور نمٹنے کی اپنی انفرادی اہلیت۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ اپنےاس صدمےپر قابو پانے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ٹینشن سے نمٹنے کے لئے وقت اور حالات کا خاص خیال رکھا جائے۔