تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

مینیا

مینیا جسے خبط بھی کہتے ہیں، عام طور پر اس کا مطلب بہت زیادہ توانائی اور اچھاموڈ لیا جاتا ہے جو کچھ دن طاری رہے، جو کہ غلط ہے۔اور ہم میں سے بہت سے لوگ اسے عام باتوں میں ایسے دنوں کے طور پر شمار کرتے ہیں جب ہم بہت پرجوش اور پھرتیلے ہوں اور عام دنوں کے مقابلے میں ہماری کارکردگی بہتر ہو۔ لیکن یہ بالکل صحیح نہیں کیونکہ مینیا کہیں زیادہ پیچیدہ اور نتیجے میں تباہ کن ہے۔

:مینیا کو بہتر طریقے پر زائدتوانائی کہا جاسکتا ہے جو متاثرہ شخصیت کی شخصیت کے حساب سے ظاہر ہوتی ہے۔ مینیا میں نیچے دی گئی علامات نظر آتی ہیں

نمبر1.) بہت زیادہ فعالیت جو بے حد توانائی کی وجہ سے متاثرہ شخص کو مختلف آئیڈیاز اور مقاصد اپنانے پر مجبور کردیتی ہے
نمبر2.) بڑھی ہوئی خوداعتمادی یا عظمت کا احساس جو متاثرہ شخص کو یہ احساس دلاتا ہے کہ وہ بہت باصلاحیت ہیں اور انہیں خصوصی قوتیں حاصل ہیں
نمبر3.) بے پناہ خوشی یا چڑچڑاپن
نمبر4.) لاپرواہی اور غلط فیصلے جن سے نقصان کا اندیشہ ہو جیسے تیزرفتاری سے ڈرائیونگ یا بہت زیادہ خرچ کرنا
نمبر5.) بگاڑ اور یکدم کارروائی جس سے متاثرہ شخص خطرناک کاموں جیسے ، جنسی اختلاط، زیادہ شراب نوشی یا جوا میں مبتلا ہوجائے۔

مینیا جس ذہنی بیماری میں نمودار ہوتا ہے اسے بائی پولر ڈ س آ رڈر کہتے ہیں۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ آپ خود یا کوئی جاننے والا ان علامات کا شکار ہے تو مزید جاننے کے لئے دیکھئے” ذہنی بیماری سے نمٹنا” ، ” بیمار کی دیکھ بھال” یا ” مدد طلب” کیجئے۔”