تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

ڈپریشن

ڈپریشن ایک ایسی اصطلاح ہے جو آج کل عام سننے میں آتی ہے۔اگر ہم امتحان میں ناکام ہوجائیں، ہمارا موبائل فون گم ہوجائے یااپنے والدین سے جھگڑا ہوجائے تو ہم سب ہی ”ڈپریشن ” محسوس کرتے ہی ں۔لیکن اس ڈپریشن کو اداسی کہنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

طبی ڈپریشن کو اداسی سے نہیں ملانا چاہئیے کیونکہ ڈپریشن ایک ذہنی بیماری ہے۔ اس لئے اگر کوئی ہمیں بتائے کہ اسے طبی ڈپریشن ہے تو ہمیں اسے محض اداسی کہہ کر ٹال نہیں دینا چاہئیےکیونکہ ڈپریشن ایک بیماری ہے۔ طبی ڈپریشن کی علامات میں یہ شامل ہیں:

شدید صدمہ یا رونے پیٹنے کے اکثر دورے –
جو سرگرمیاں پہلے بہت پسند تھیں ان میں دلچسپی کا ختم ہوجانا –
شدید جسمانی تھکن یا سستی جس سے کبھی کبھی بستر سے اٹھنا مشکل ہوجائے –
مستقبل کے بارے میں ناامیدی اور جوش و خروش کا ختم ہوجانا –
بھوک میں تبدیلی؛ بہت بڑھ جانا یا بہت کم ہوجانا –
سونے کی عادت میں تبدیلی؛ بہت سونا یا بہت کم نیند آنا –
اگر ڈپریشن بہت زیادہ بڑھ جائے اور کوئی مدد نہ مل سکےتو خودکشی کا خیال آنےلگنا –

طبی ڈپریشن ذہنی بیماریوں کی ایک بہت عام قسم ہے جس کا لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کو ایسا لگے کہ آپ یا کوئی جاننے والا ان علامات کا شکار ہے تو تفصیل کے لئے دیکھئے ”ذہنی بیماری سے نمٹنا” ، ” بیمار کی دیکھ بھال” یا ”مدد طلب” کیجئے۔”