نشے کی عادت پڑجانے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی پریشانی یا ٹینشن سے نمٹنے کے لئے مخصوص عادتیں اپنا لے۔ یہ عادتیں تھوڑے دن یا عرصے تک تو آرام پہنچاتی ہیں لیکن زیادہ عرصہ گزر جائے تو ان کا خراب اثر ہوتا ہے جو مدت تک رہتا ہے۔ یہ عادتیں جسے لت لگ جانا بھی کہتے ہیں، مختلف چیزوں، نشہ آور مواد (سگریٹ، منشیات، شراب) سے لے کر مخصوص سرگرمیوں (جوا، جنسی لت، بےپناہ شاپنگ) قسم کی ہوتی ہیں۔ نشے کی عادت کے ساتھ عام طور سے دوسری ذہنی بیماریاں بھی ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔
عام طور پر سمجھا یہ جاتا ہے کہ عادتی مواد یا رویہ خود اس شخص کو عادی بنالیتا ہے۔ لیکن یہ مانی ہوئی حقیقت ہے کہ لت یا عادت کسی بھی ٹینشن سے نمٹنے کی ایک غیر صحتمندانہ صلاحیت ہے۔ اس لئے ٹینشن کی وجہ سے نمٹنا اور اس لت کو کسی صحت مندانہ صلاحیت سے تبدیل کرنا بحالی کے لئے لازمی ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ نشہ آور مواد کے استعمال اور اس کی لت میں فرق ہے۔ اس کے استعمال کا مطلب ہے کہ ذرا دیر کے لئے جوش پیدا کیا جائے جس سے خوشی ملے لیکن اس کی عادت نہ پڑجائے۔ لیکن اس مواد کی لت کا مطلب ہے کہ اس کا اتنا عادی ہوجائے کہ اس کے بغیر کام کرنا مشکل ہوجائے۔
اگر آپ کے خیال میں آپ خود یا کوئی جاننے والا اس طرح کی کسی لت میں مبتلا ہے تو مزید معلومات کے لئے دیکھئے” ٹینشن سے نمٹنا’‘ ، ” نشے کے عادی کی دیکھ بھال” یا ” مدد طلب کیجئے.’’