سانسوں اور حرکت کی مشقیں

ٹینشن سے نمٹنے  کے لئے سانس لینے اور حرکت کرنے کی مختلف مشقیں کون سی ہیں؟

سانسوں اور حرکت کی مشقیں ایسی تیکنیک  ہیں جن سے ٹینشن میں سکون مل سکتا ہے۔ ان میں یوگا، تائی چی  اور قی گانگ   ہیں جو قدیم  دانش  کی حامل ہیں اور ان کی ابتدا چین اور بھارت میں ہوئی تھی۔ان مشقوں میں   کئی طرح کےجسمانی، ذہنی ، احساساتی اور سماجی   فائدے ہیں۔

جسمانی فائدوں میں، مضبوط عضلات،    ہاضمے میں بہتری، سانس لینے کا صحیح انداز،شامل ہیں۔ احساساتی فائدہ موڈ یامزاج پر بہتر قابو، سکون کی کیفیت اور آرام کا احساس ہے۔ذہنی فائدہ  توجہ کی بہتری، واضح سوچ اور کارکردگی میں اضافہ ہیں۔ اگر گروپ میں یہ مشقیں کی جائیں تو  ان سے ہمیں  لوگوں سے تعلقات پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے جس کے نتیجے میں ہماری سماجی صحت بہتر ہوجاتی ہے۔

سانس اور حرکت کی مشقوں کی سہولیات کا ذکر ‘ آلٹرنیٹو تھیریپیز’ میں کیا گیا ہےجو ‘مدد حاصل کیجئے‘ سیکشن میں موجود ہے۔