زندہ رہنے کے لئے ہمیں کھانے کو خوراک، پینے کو پانی اور سانس لینے کو ہوا چاہئیے۔ اگر ہمیں ان سب اشیا کی کافی مقدار نہ ملے تو ہمارے جسم کو نشوونما کے لئے جو غذا چاہئیے وہ نہیں مل سکے گی۔ اسی طرح صحت مند تعلقات بھی ہمارے پھلنے پھولنے کے لئے لازمی ہیں کیونکہ ان سے ہماری روح کو غذاملتی ہے۔ بھوکے یا پیاسے رہنے سے جس طرح ہمیں تکلیف محسوس ہوتی ہے اسی طرح جب ہمارے تعلقات میں خرابی ہو تو وہ ہمارے لئے بے حدتکلیف کا سبب بن جاتے ہیں۔
ہمیں تعلقات کا مسئلہ کسی کے بھی ساتھ پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ ہمارے والدین، بہن بھائیوں، دوستوں، ساتھیوں یا شریک حیات کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ یہ مسئلے اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ایک یا دونوں فریقوں نے دوسرے کے ساتھ کسی نہ کسی انداز میں کوئی زیادتی کردی ہویا ان کی توقعات کو پورا نہ کیا ہو۔ تعلقات میں مسئلے اکثر اس لئے پیدا ہوتے ہیں کہ ایک شخص کسی پریشانی سے گزررہاہو اور اس کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے دوسرے پر پلٹ پڑےخوہ اس بیچارے یا بےچاری کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا بھی نہ ہو جو پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔
اگر آپ کو تعلقات کے مسئلوں سے پریشانی ہورہی ہے تو ” تعلقات بہتر بنائیے ” سیکشن دیکھئے۔