صحت مند جسم

جسمانی صحت ہماری جسمانی فٹنِس کی صورتحال   کو کہتے ہیں۔صحت مند جسم  کا مطلب ہے بیماریوں سے دوری اور روزمرہ کے کام  مکمل کرنے کے قابل ہونا۔مکمل صحت مندی کے تمام پہلو چونکہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں  اس لئے  جسمانی صحت کی خرابی ہماری ذہن،   جذبات اور تعلقات کی صحت پر منفی اثر ڈالے گی۔

کیا آپ اپنی جسمانی صحت سے مطمئن ہیں؟  کیا آپ کے خیال میں آپ کی صحت اتنی اچھی ہے کہ آپ  جو کام چاہیں وہ کرسکتے /سکتی ہیں؟آپ اچھی جسمانی صحت کیسے حاصل کرسکتے/ سکتی ہیں؟

اچھی جسمانی صحت برقرار رکھنے کے لئےچند سرگرمیاں یہ ہیں، سونے/جاگنے کا مناسب وقت ،  باقاعدگی سےورزش، صحتمندانہ غذا  کی پابندی  اور اپنے ذہن ،   جذبات، اور تعلقات    کا خیال  رکھنا ضروری ہے۔

لیکن  کیا یہ سب کرنے سے  ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟ جب ہم بیمار پڑتے ہیں تو ہمیں کون  سی چیز دوبارا صحت یاب کرتی ہے؟  اس کا جواب ہے، ہماری مدافعت! ہماری قوتِ مدافعت ہمیں جسمانی بیماری سے بچاتی اور تندرستی میں مدد دیتی ہے۔ اگر ہم اپنی جسمانی صحت کی دیکھ بھال نہ کریں تو مدافعت کمزور ہوجاتی ہے اور ہم بیماریوں کے زیادہ شکار بننے لگتے ہیں۔جسمانی صحت  سے ہٹ کے ایک  غیر صحت مند جسم  اور کیا خرابی پیدا کرسکتا ہے؟ مزید جاننے کے لئے ”ٹینشن” سیکشن دیکھئے۔