جب بھی ہمیں کسی ایسی صورت کا سامنا کرناپڑے جو ہمارے لئے چیلنج ہو یا ہمیں بے آرام کردے تو ہمیں سٹرسہونے لگتی ہے۔ سٹرس زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور اس سے ہمیں کسی بھی مسئلے پر توجہ دینے اور اسے حل کرنے میں مدد ملتی ہے جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے امتحان ہونے والے ہیں یا ملازمت کے لئے انٹرویو ہونے والا ہےتو سٹرس ہمیں اس کے لئے زیادہ محنت پر تیار کرے گی۔ اگر آپ کو کوئی سٹرس ہی محسوس نہ ہو تو آپ کا محنت سے تیاری کرنے کا دل نہیں چاہے گا اور ہوسکتا ہے آپ کی کارکردگی اچھی نہ ثابت ہو۔اسی لئے سٹرس محسوس کرنا بالکل نارمل اور اہم ہوتا ہے۔
البتہ، اگر سٹرس بڑھ کرہم پرغالب آجائے تو یہ ٹینشن میں بدل جاتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب ہم زندگی کے ناخوشگوار تجربات سے گزررہے ہوں جو شدید ہوں اور ان سے نمٹنا بہت مشکل ہورہا ہو،۔ ٹینشن سے ہماری صحت کے تمام پہلو متاثر ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر شازیہ کے ساتھ اس کے والدین حد سے زیادہ سختی کررہے ہوں تو وہ شدید غصے یا خوف ( غیر صحت مند جذبات) میں مبتلا ہوجائے گی۔ اس کے نتیجے میں اسے اپنے کام پر توجہ دینا مشکل لگے گا( غیر صحتمند ذہن)، نیندمشکل سے آئے گی( غیر صحتمند جسم) یا تمام دوستوں سے بچنا چاہے گی( غیر صحتمند تعلقات)۔ شازیہ ٹینشن کا شکار ہے جس کے جسمانی، ذہنی، جذباتی اور سماجی اثرات پیدا ہورہے ہیں۔
مختلف لوگوں کو ٹینشن کا تجربہ مختلف انداز سے ہوتا ہے۔کچھ لوگوں کو کمزوری اور جسم میں درد کا احساس ہونے لگتا ہے جبکہ دوسرے لوگ اپنے کام پر توجہ نہیں دے پاتے۔ کچھ لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ ان کے جذبات ان پر چھارہے ہیں(جیسے غصہ یا اکثر چڑچڑاجانا) اور کچھ لوگوں کو اپنے تعلقات میں گڑبڑ محسوس ہونے لگتی ہے۔
زندگی چونکہ مشکلات سے بھری پڑی ہے ،ہم سب کو ہی زندگی میں کسی نہ کسی وقت ٹینشن سے گزرنا پڑتا ہے۔عام طور سے ٹینشن زیادہ دیر تک نہیں رہتی اور ہم اس پر کارآمد طریقے سے قابو پالیتے ہیں اور اس کا منفی اثر دیر تک نہیں رہتا۔لیکن ، اگر ہم اس ٹینشن سے نمٹ نہ سکیں تو یہ ذہنی بیماری پیدا کرتے ہیں۔ ان مختلف تجربات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے جو ہمیں ٹینشن میں مبتلا کرسکتے ہیں، نیچے دئیےگئے مختلف آپشنز میں سے کوئ منتخب کیجئے