تسکین ہیلپ لائن نمبر: 8275336 316 92+

ٹینشن پر قابو رکھنا

ٹینشن اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم زندگی کے ناخوشگوار تجربات سے نمٹ نہیں پاتے اور اس کے نتیجے میں جذبات ، ذہن ، تعلقات یا جسم پرغیرصحتمند اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ تو پھر ٹینشن کو ختم کرنے  میں  کیا چیز ہماری مدد کرتی ہے؟

اس کا جواب ہے نمٹنے کی قوتجو زندگی کے ناگوارتجربات  پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے ۔جیسے   مدافعت   کی قوت ہماری جسمانی صحت کی حفاظت کرتی ہے ، نمٹنے کی قوتٹینشن سے نمٹتے ہوئےذہنی بیماریوں سےہماری  حفاظت کرتی ہے۔ نمٹنے کی قوت جتنی مضبوط ہوگی اتنا ہی ہم ٹینشن پر بہتر طور سے قابوپا سکیں گے۔

!ہم اپنے میں نمٹنے کی قوت کو کیسے برقرار رکھیں؟ نمٹنے کے طریقے اپناکے

نمٹنے کے طریقے وہ  مختلف تیکنیک ہیں جو ہم ان ناخوشگوار احساسات سے نجات پانے کے لئے استعمال  کرتے ہیں جو ہمارے اندر جمع ہوچکے ہوں۔یہ تمام صلاحیتیں  استعمال کرنے سےکچھ عرصے کے لئے  تو فائدہ محسوس ہوتا ہے۔ لیکن ان میں سے کچھ طریقے زیادہ عرصے استعمال کئے جائیں  تو نقصان دہ  ثابت ہوتےہیں۔اسی لئے ہم نمٹنے کی صلاحیتوں کو دو  اقسام میں بانٹتے ہیں: فائدہ مند اور نقصان دہ۔

نمٹنے کی نقصان دہ  صلاحیتیں وہ ہیں جو  مختصر مدت میں تو بہتری لے آتی ہیں لیکن طویل مدت میں ممکن ہے نقصان دہ ہوں۔ان میں منشیات کی لت، دوسروں کو اذیت دینا،  خود کو اذیت دینا،    اور سماجی تنہائی۔ مددگار صلاحیتوں کے استعمال میں زیادتی بھی نقصان پہنچا سکتی ہے ۔

:نمٹنے کے فائدہ مند طریقے وہ ہیں جو مختصر اور طویل مدت دونوں کے لئے فائدہ مند ہوں۔ان کے بارے میں مزید جاننے کے لئے  نیچے دئیے آپشنز کا انتخاب کیجئے